پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 30جولائی 2021
پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 79 تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار 537 نئے کیس رپورٹ، مزید 86 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار295 ہوگئی، 62 ہزار723 مریض زیرعلاج، 3 ہزار117کی حالت تشویش ناک ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے،مکمل لاک ڈاؤن لگنے کا امکان، عمومی نوعیت کے پیداواری صنعتی یونٹس، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ سروس بھی بند کرنے کی تجویز، اسپتالوں میں مریضوں کےلئے گنجائش کم ہونے لگی، وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت آج اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کی تجویزپروفاق اورصوبائی حکومت آمنے سامنے، این سی او سی نے مخالفت کردی، اسدعمر کا کہنا ہے کہ ہفتوں شہروں کو بند رکھنا کورونا کا علاج نہیں، پبلک سیکٹر کو ویکسی نیشن کےلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی، یکم ستمبر سے صرف ویکسین لگوانے والے ہی کام کرسکیں گے۔ ' تحریک انصاف نے آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے 16 باغ میں بھی میدان مارلیا، پی ٹی آئی کےسردار میراکبر نے23 ہزار561 ووٹ حاصل کیے، پیپلزپارٹی کے سردار قمر زمان23 ہزار267 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے، تحریک انصاف کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون؟ وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کےانٹرویوز لئے، وزیراعظم سے بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور ‏اظہرصادق کی الگ الگ ملاقاتیں، چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کی حکمرانی برقرار، ویرات کوہلی بدستور دوسری جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، آل راؤنڈرز میں عماد وسیم کا 8 واں نمبر، باؤلنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10میں شامل نہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔