محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے حوالے سے اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں کےبعد تمام تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھلیں گے۔ ترجمان کا کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کافیصلہ نہیں ہوا ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہو رہی ہیں۔