اہلخانہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے والی ملازماؤں کا گینگ گرفتار

اہلخانہ کی نازیبا ویڈیوز بنانے والی ملازماؤں کا گینگ گرفتار
کیپشن: A gang of maids who made indecent videos of families arrested

ویب ڈیسک: لاہور میں گھریلو نوکرانیوں کی جانب سے اہل خانہ کی چھپ کر نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 خواتین ملازماؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ویڈیوز برآمد کرلی ہیں۔

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کہ ملزمان نازیبا ویڈیوز بناکر فیملیز کو ہراساں کرتے تھے، جن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ فیملی کی شکایت پر وومن ریس کورس پولیس نے ملازماؤں کو گرفتار کیا۔

پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے، ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Watch Live Public News