لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلیے کرائے کی وصولی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے مسافروں سے اب سٹاپ کا نہیں بلکہ فاصلہ کے مطابق کرایہ وصول کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے نئے کرایوں کی وصولی کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ نے سبسڈی کو کم کرنے کے لیے مسافروں کی نوعیت کےمطابق ریٹ مقرر کردیئے۔ دستاویز کے مطابق اب کرائے میں رعائیت بس بزرگ شہری ،معذور افراد،طلباء ، سرکاری ملازم اور ورکنگ خواتین کو ہوگی، رعائتی کرایوں کے لیے مسافروں کو ہفتہ اور مہینہ بھر کا کارڈ خریدنا ہوگا۔ دستاویز کے مطابق فاصلہ کے تحت کرائیوں کی وصولی کے منصوبے کا اطلاق پہلے 6 ماہ کے لیے تجرباتی طور پر ہوگا۔