پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 ریکارڈ کی گئی، 94 ہزار 573 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 542 کی حالت تشویشناک ہے امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ،امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مکمل ،آخری طیارہ بھی کابل سے روانہ،طالبان نے ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،کابل میں جشن اور ہوائی فائرنگ ،سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا کہ رات 12 بجے آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے چلا گیا، ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی پینٹاگون نے امریکی انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی،جنرل مکینزی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ایک لاکھ 23 ہزار عام شہریوں کا انخلا یقینی بنایا گیا،امریکا نے سفارتی مشن کابل سے قطر منتقل کردیا،وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہاکہ مشکل ترین حالات میں انخلاء یقینی بنایا گیا پارلیمانی کمیٹی برائےدفاع وکشمیرارکان کاجی ایچ کیوکا دورہ،ملکی سرحدوں سمیت افغانستان صورتحال پربریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہاکہ چیلنجزکےباوجودسرحدیں محفوظ ہیں،ہم ہر قسم کی صورتحال کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں، کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی مستونگ میں کارروائی،11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا