پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،31اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،31اگست 2021
امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ،امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا مکمل ،آخری طیارہ بھی کابل سے روانہ،طالبان نے ائیرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،کابل میں جشن اور ہوائی فائرنگ ،سہیل شاہین نے ٹویٹ کیا کہ رات 12 بجے آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے چلا گیا، ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 118 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 838 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 36 ریکارڈ کی گئی، 94 ہزار 573 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 542 کی حالت تشویشناک ہے کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات، پشاور میں آج رات 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن ،فیصل کالونی اور فقیرآباد سمیت 5 علاقے شامل،مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی پینٹاگون نے امریکی انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل میکنزی نے انخلا کے آپریشن کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا،کہا امریکی مشن کے دوران اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے کئی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا امریکا نے اپنا سفارتی مشن کابل سے قطر منتقل کردیا، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے شدید خطرات کے باوجود انخلا مکمل کیا گیا، افغانستان میں ملٹری مشن ختم اور سفارتی مشن کا آغاز ہو چکا ،کہا طالبان سے شہریوں کی محفوظ منتقلی کے وعدے کی پاسداری کروائیں گے، نئی افغان حکومت سے تعلقات امریکی مفاد کے تحت ہوں گے