کراچی سمیت سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن کاآج پہلادن،سرکاری دفاتر،مارکیٹیں،بازار،ایکسپورٹ انڈسٹری،میڈیکل اسٹورز، کھانےپینےکی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی، جگہ جگہ پولیس کے ناکے، 31 اگست تک ویکسی نیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی، وزیراعلیٰ سندھ کی تاجروں اورعوام سےتعاون کی اپیل، پابندیاں8 اگست تک لاگو رہیں گی۔ صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا معاملہ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، صرف صوبے کے شہروں کے درمیان چلنے والی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاکستان میں کورونا بےقابو،مثبت کیسز کی شرح8اعشاریہ 46 فیصد تک جاپہنچی،24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار950 نئے کیس رپورٹ، مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئے، مجموعی تعداد23 ہزار360 ہوگئی،66 ہزار287 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،3 ہزار187 کی حالت تشویشناک ہے. ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ پر وفاقی وزیر فواد چودھری کی مودی حکومت پر تنقید، کہا بھارت سرکارکے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم و کرم پر ہیں، ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھی، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے ناقص اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کا اہم فیصلہ، بغیر ویکسین کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہر شخص کے داخلے پر پابندی عائد کردی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ مراسلہ جاری کردیا، کوئی ملازم یا مہمان بغیر ویکسین کے پارلیمنٹ میں نہیں آسکے گا، گزشتہ روز 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ریکارڈ ویکسین کی ڈوز دی گئی۔