وزیر اعظم کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

وزیر اعظم کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 130ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں،فاطمہ جناح قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں، محترمہ فاطمہ جناح بابائے قوم کے لئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مادر ملت آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام ، جمہوریت اور ملک کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ، محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، قوم مادر ملت کی پاکستان کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔