مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میراوطن اس وقت بہت مشکل میں ہے،ہم سب محب وطن ہیں، مسلم لیگ(ن)کی سوشل میڈیاٹیم بہترین اندازمیں کام کررہی ہے، حکومت کےوسائل استعمال نہیں کرناچاہتی تھی، تہمینہ دولتانہ کی شکرگزارہوں جنہوں نےتقریب کیلئےجگہ دی. مریم نے کہا لانگ مارچ کی ناکامی عمران خان کے چہرے سے عیاں ہے ۔اس نے کل خود تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس اسلحہ تھا، یہ جو فساد پھیلا رہا ہے اس فساد کو روکنا عین جہاد ہے۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوگزشتہ چندسال میں بہت زخم لگےہیں، 2018کاترقی کرتاپاکستان آج ہرشعبےمیں تنزلی کاشکارہے، اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹرپرہے، عمران خان آئی ایم ایف سےپٹرول کی قیمتیں بڑھانےکامعاہدہ کرکےچلاگیا، جوسازش پاکستان کیخلاف عمران خان کرکےگیااس سےبڑی سازش کسی نےنہیں کی، عمران خان معیشت اوراسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ کرچلاگیا. مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھاگیاہے، کل رات شہبازشریف سےمیٹنگ ہوئی توپتہ چلاکہ ملک کےکیاحالات ہیں، عمران خان کی وجہ سےتمام دوست ملک دشمنوں کی فہرست میں چلےگئےہیں، عمران خان جس ملک بھی جاتاتھادوسرےملک کی برائی اورچغلی کرتاتھا، 4سال بےحس حکومت نےسیاسی انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا.