سینیٹ انتخابات: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کر لی

سینیٹ انتخابات: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل طے کر لیا۔ وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاوس میں پارٹی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کو انکی لیگل ٹیم نے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر بریفنگ دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ممبران قومی اسمبلی میں گل داد خان، گل ظفر خان، نور عالم، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان شامل تھے۔

وزیر اعظم سے خواتین ممبران قومی اسمبلی عُظمی ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک اور شاندانہ گلزار نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاوس کی طرف جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔