ویب ڈیسک: سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جامعات محمد علی کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے باہر اور اندر ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
محمد علی ملکانی نے مزید کہا کہ فوٹو اسٹیٹ کاپی کے آؤٹ لیٹس کے استعمال اور طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز سخت حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھیں۔