محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
کیپشن: محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سکھر، حیدرآباد، کراچی سمیت سندھ میں یکم جون سے چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیاں قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہوں گی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی میں ہیٹ اسٹروک نہ ہونے کی وضاحت کی تھی، جس کے بعد چھٹیاں یکم جون سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل پنجاب کی طرح تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت کرنے پر غور کیا جا رہا تھا، واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News