فائزعیسی کےخلاف لندن میں احتجاج کرنیوالوں کیخلاف FIAکابڑافیصلہ

 فائزعیسی کےخلاف لندن میں احتجاج کرنیوالوں کیخلاف FIAکابڑافیصلہ
کیپشن: فائزعیسی کےخلاف لندن میں احتجاج کرنیوالوں کیخلاف FIAکابڑافیصلہ

ویب ڈیسک:سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کےخلاف لندن میں احتجاج کرنےوالوں کےخلاف ایف آئی اے نے بڑافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور نے24مظاہرین کی نشاندہی کرلی،تمام سوشل میڈیا اورفیس بک سے ریکارڈ حاصل کرنے کےبعدمظاہرین کےخلاف کارروائی کاآغازکردیاگیا،تمام مظاہرین کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈبلاک کرنے کےلیے کارروائی شروع کردی گئی۔

مظاہرین کےنام پی آئی این ایل میں ڈال دیے گئے،مظاہرین کےخلاف بیرون ملک پاکستان کاامیج خراب کرنے کے الزام میں تحقیقات ہونگی،ملک بھرمیں مظاہرین کی نشاندہی کرکےان کے گھروں میں نوٹس بھجوادیے گئے،مظاہرین میں شایان علی ، سعدیہ، گلزار اورماہین فیصل کے نام شامل ہیں۔

شناخت ہونے والوں میں شایان علی ، سعدیہ فہیم ، فہیم گلزار ، ماہرین فیصل،سدرہ احمد طارق ، عائشہ حبہ قریشی ،وقاص محمد چوہان ، محسن حیدر قمر،ضمیر اکرم ، سردار تیمور مقصود ، محمد پرویز علی ، رخسانہ کوثر ، شیخ محمد جمیل،مہران حبیب ، زوہیر احمد ،رحمان انور ، محمد ساجد خان ، خدیجہ کاشف ،ملیکہ علی شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ملزمان نے برطانوی شہریت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News