پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 03 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 03 اگست 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 19 ریکارڈ،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 582 نئے کیس رپورٹ،مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی، 75 ہزار 373 مریض زیرعلاج، 3 ہزار 398 کی حالت تشویشناک ہے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ،،لاہور ،راولپنڈی،ملتان اور فیصل آباد میں آج سے 31 اگست تک لاک ڈاؤن کا نفاذ،تمام کاروباری مراکز کےاوقات رات 8 بجے تک ہوں گے،ویکسی نیشن سنٹرز،طبی مراکز،دودھ ،دہی،سبزی ،پھل اور گوشت کی دکانیں، پٹرول پمپ پابندی سے مستثنیٰ،آوٹ ڈور ڈائننگ کی ایس او پیز کےتحت رات 10 بجے تک اجازت ، 8 اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کوروناکی چوتھی لہر،حکومت کاہفتےمیں دودن مارکیٹیں بندرکھنےکافیصلہ،بازار اور کاروباری مراکز آج سے رات 8 بجےبند ہوں گے،سربراہ این سی اواسدعمرکی میڈیابریفنگ،پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں اور دفاتر میں ملازمین کی تعداد بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ،کہا احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے چالیس فیصدپاکستانیوں کوغربت سےنکالنامشن ہے،احساس پروگرام سےغریبوں کو ریلیف مل رہاہے،وزیراعظم کااسلام آبادمیں تقریب سےخطاب،کہاحکمران طبقے کی کرپشن سےملک تباہ ہوجاتاہے،کچھ لوگوں کےامیرہوجانےسےملک کوباربار قرضےلینےپڑے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ ملک کی معاشی،سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی،کورونا کی صورتحال اور بچاؤ کے لئے اقدامات بارے آگاہ کیا جائے گا، 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے یوم استحصال منانے پر بھی بریفنگ ہوگی