'8 سال بعد آنیوالے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے'

'8 سال بعد آنیوالے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے'
اسلام آباد( پبلک نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پراپیگنڈا کیا گیا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دئیے۔8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس پراپگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ وزیر قانون کی خواہش پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔ پہلے ایک فیصلہ دیا پھر رات کو ڈیڑھ لائن نئی ایڈ کر کے اپنی ویب سائٹ پر فیصلہ اپ لوڈ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے جو PDM اراکین سے ملاقات میں پینڈنگ کیس پر بات کی وہ بھی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔