نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی،احسن اقبال

نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی،احسن اقبال
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ ہی دیں گی۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا جو رواں مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے 37فیصد سے زیادہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف ساڑھے 3 فیصد اور افراط زر کی شرح کو 21 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نگران حکومتیں صرف چار مہینوں کا بجٹ دیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔