بھارتی انتخابات :بی جے پی نے ارونا چل اور سکم میں میدان مارلیا

bjp won election
کیپشن: bjp won election
سورس: google

ویب ڈیسک : ایگزٹ پول میں بی جے پی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی فتح کی پیشگوئی کے بعد نریندرا مودی کے تیسری مدت کے لئے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ،  بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ،  اروچل پردیش میں بی جے پی کا کلین سویپ ، سکم میں بھی جیت گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایکزٹ پول کی اکثریت نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی این ڈی اے لوک سبھا انتخابات میں 543 میں سے 350 سیٹیں جیت سکتی ہے جس کے بعد سینسیکس اور نفٹی آج کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جب ۔ سینسیکس 2,778 پوائنٹس، تقریبا 4 فیصد بڑھ کر 76,738.89 کے اپنے تمام وقت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ نفٹی 50 808 پوائنٹس، تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 23,338.70 کی تازہ ترین بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

‘اب کی بار 400 پار’ کا نعرہ دینے والی بی جے پی کے حوصلے ایگزٹ پول کے بعد بلند ہو گئے ہیں۔ 4 جون کو نتائج اپنے حق میں آنے کے امکان کو دیکھتے ہوئے بی جے پی ابھی سے ہی جشن کے موڈ میں ہے اور بڑے پیمانے پر جشن کی تیاریاں منانے کے لئے کارکنوں کو تیاری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

اروناچل پردیش میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تیسری بار پھر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سکم کرانتی کاری مورچہ (SKM) سکم میں کامیابی کا پرچم لہرایاہے۔ بی جے پی اروناچل پردیش میں اقتدار میں زبردست واپسی کر رہی ہے کیونکہ پارٹی نے کل 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 46 پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اتوار کو 60 میں سے صرف 50 اسمبلی سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ حکمران جماعت پہلے ہی دس نشستیں بلا مقابلہ جیت چکی تھی۔ اروناچل پردیش میں بی جے پی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آئی ہے۔ بی جے پی کے وانگلنگ لوانگ ڈونگ نے اتوار کو اپنے قریبی حریف اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے جوانگ ہوسائی کو 1,452 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر بوردوریا۔بوگاپانی سیٹ جیت لی۔

دوسری طرف اپوزیشن نے ایگزٹ پول کو فراڈ قراردیا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اور ڈی ایم کے رہنما منو تھنگراج نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی ہر چیز میں ہیرا پھیری کرتی ہے اور ایگزٹ پولز کو ہیرا پھیری قرار دیا ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، تمل ناڈو کے دودھ اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیر نے کہا، "ہمارے پاس بی جے پی کے ہر چیز میں ہیرا پھیری کرنے کا بھرپور تجربہ ہے۔ 

یہ الزام لگاتے ہوئے کہ بی جے پی ایگزٹ پول کے ذریعے ووٹوں کی گنتی میں شامل افسران میں اثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، منو تھنگراج نے کہا، "یہ کام نہیں ہونے والا ہے اور زمینی حقیقت کچھ اور ہے، انہوں نے کس بنیاد پر پیشین گوئی کی ہے، ہم نہیں جانتے کہ یہ خالصتاً مودی میڈیا گروپس کی ہیرا پھیری ہے۔

Watch Live Public News