پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 03 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 03 مئی2021
ایک روز میں کورونا سے مزید اناسی اموات، تعداد 18 ہزار 149 ہوگئی، 4 ہزار 213 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ ایک چھ فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہوگئی، 5 ہزار 448 کی حالت تشویشناک۔جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی ضمانت میں19 مئی تک توسیع کردی گئی، جہانگیر ترین کہتے ہیں عمران خان نے علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی ہے، امید ہے وہ وزیراعظم کو اچھی رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، سب دوست سپورٹ کررہے ہیں۔کورونا کی نئی اقسام کا خطرہ، پاکستان نے ایران اور افغانستان کے باڈرز زمینی راستے سے آنے والے مسافروں کے لیے سیل کردیئے، پالیسی 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی، کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر اطلاق نہیں ہوگا۔ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز، رجسٹریشن کرانے والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ویکسی نیشن کے مقام اور تاریخ سے متعلق آگاہ کیا گیا، 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن بھی جاری۔جی ایس پی پلس اسٹیٹس کامعاملہ،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، یورپی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی نظرثانی کی قرارداد پر غور ہوگا، اہم فیصلے متوقع، یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔