سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اوپن سماعت ہو گی ، اسلام آباد ہائیکورٹ

سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اوپن سماعت ہو گی ، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی درخواست نمٹا دی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں ان کیمرا چل رہا ہے اس لیے ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست پر بھی ان کیمرا کارروائی کی جائے کیونکہ اس حوالے سے حساس معلومات ہیں اور عدالت کے سامنے ایسی معلومات، دستاویزات رکھنی ہیں جنہیں پبلک نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت 9 اکتوبر کو اوپن کورٹ میں ہو گی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء جن معلومات یا دستاویزات کے حساس ہونے کی نشاندہی کریں گے اس پر دلائل ان کیمرا سنے جائیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔