الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو اہم کام کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو اہم کام کرنے سے روک دیا
کیپشن: Anwar ul Haq Kakar
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) پاکستان میں الیکشن ہونے میں 2 روز باقی رہ گئے ہیں اس حوالے سے سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو ایف بی آر اصلاحات سے ایک بار پھر منع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو ایف بی آر اصلاحات سے منع کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے سیکریٹری کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم ایف بی آر میں اصلاحات نہ کریں۔ ایف بی آر میں اصلاحات کا معاملہ آنے والی منتخب حکومت پر چھوڑ دیں۔

نگراں حکومت کا کام روزمرہ کے ضروری معاملات کو نمٹانا ہوتا ہے۔ نگراں حکومت کو عوامی دلچسپی کے ضروری معاملات چلانے ہونے ہوتے ہیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بڑی پالیسیوں والے فیصلے نگراں حکومت کو ہنگامی طور پر نہیں کرنے چاہیئں۔ ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیئں کہ منتخب حکومت پر اثرانداز ہوں۔