جن کو تصویر کی بہت خواہش تھی ان کی خدمت میں!

جن کو تصویر کی بہت خواہش تھی ان کی خدمت میں!
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات کی تصویر شیئر کر دی. وزیراطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جن کو تصویر کی بہت خواہش تھی ان کی خدمت میں! واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے حوالے سے یہ تنقید کی جا رہی تھی کہ وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کی تصویر سامنے نہیں آئی ہے تاہم اب اس ملاقات کی تصویراور ویڈیو سامنے آ گئی ہے. پرائم منسٹر آفس کی جانب سے بھی اس ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی. وزیر اعظم عمران خان نے آج(اتوار) بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیجنگ میں چوبیسویں اولمپک سرمائی مقابلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی اور چین کے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا مضبوط اتحادی ، بھر پور حامی اور آہنی بھائی ہے۔ اس سے قبل اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ملاقات کوتقریباًآدھادن گزرجانیکےباوجود(جبکہ وفد پاکستان واپس پہنچ چکا) Flag of China چینی صدر شی جن پنگ اورFlag of Pakistan وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی تصویر جاری نہ کیے جانےاور خاص طور پر چینی سائیڈ سے؛ اشارہ دیتا ہے کہ معاملات گھمبیر ہیں اور شاید یہ ایک طرح سے ایک جانب سے کوئی پیغام بھی ہو سکتا ہے۔ معروف صحافی سلیم صافی کی جانب سے بھی اس معاملے پر گفتگو کی گئی. انہوں نے کہا چائنا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی طرف سے مختلف ممالک کے وفود کے ساتھ صدر ژی کی ملاقاتوں کی تصویر جاری کی گئی ہیں جبکہ عمران خان کے ساتھ چینی وزیراعظم کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی ہے ۔ صدر ژی کے ساتھ ملاقات کی صرف مختصر خبر دی گئ ہے لیکن ملاقات کی تصویر ابھی تک جاری نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔