انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلبا وطالبات کا ملتان گیریژن کا دورہ

انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلبا وطالبات کا ملتان گیریژن کا دورہ
کیپشن: Students of Institute of Southern Punjab visited Multan Garrison

ویب ڈیسک: انسٹیٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے طلبا و طالبات نے ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ وفد نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

شرکاء کو پاک فوج کے ملک و قوم کے لیے کلیدی کردار، لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

طلباء کو فوجی طرز زندگی دکھائی گئی اور انہیں بکتر بند گاڑیوں کی سیر کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔ طلبا و طالبات کو جنگی ہتھیاروں سمیت اسلحے اور فرسٹ ایڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

طلبا و طالبات کو فائرنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ '' پاک فوج کتنی جدوجہد کے ساتھ ہماری حفاظت کررہی ہے''۔ ''ہمیں جو سوشل میڈیا پر دکھایا جا تا ہے اور نیگیٹویٹی پھیلائی جاتی ہے، آج ہمیں پتہ چلا کہ سارے پراپیگنڈے جھوٹے ہیں۔ پاک فوج نہ صرف سرحدوں پر بلکہ ملک کے اندر بھی امن و امان قائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہے''۔ '' پاک فوج گرمی کے سخت موسم میں بھی ٹریننگ کر رہی ہے اور اِن کے حو صلے بلند ہیں۔'' 

Watch Live Public News