نگران وزیر اعظم کا لیفٹیننٹ کرنل ،3 فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار
08:59 PM, 6 Nov, 2023
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع خیبر کے تیراہ میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل اور 3 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے شہید ہونے والے لیفٹینیٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر کیلئے بلندی درجات کی دعاکی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے تیراہ میں وطن کی خفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دھشتگردی کے مکمل خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔