شاہدرہ : ڈکیتی مزاحمت کے دوران  دو افراد کا قتل،پولیس نے مقدمات درج کرلیے

شاہدرہ : ڈکیتی مزاحمت کے دوران  دو افراد کا قتل،پولیس نے مقدمات درج کرلیے

(ویب ڈیسک ) پولیس کی جانب سے  دونوں واقعات کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات تھانہ شاہدرہ کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 24سالہ انیقہ اور 24سالہ شیروز بٹ کی ہلاکت کا معاملہ ، پولیس نے دونوں واقعات کے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ شاہدرہ میں 24سالہ انیقہ کا ڈکیتی مزاحمت پر مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ  24سالہ شیروز بٹ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت مین درج کیا گیا۔دونوں مقدمات  نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کئے گئے۔

گزشتہ رات دو کس نامعلوم ڈاکوؤں نے پہلے 24سالہ شیروز کو گھر کی دہلیز پر 3فائر مار کر قتل کیا۔ شیروز پر فائرنگ کے بعد دودھ دہی کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کرتے ہوئے والد اور بھائی کے ساتھ آئی 24سالہ انیقہ کو قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News