باجوڑ میں تباہی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ میں تباہی کا بہت بڑا منصوبہ ناکام
پشاور: ( پبلک نیوز) حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور باجوڑ پولیس نے مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ گاؤں اصیل ترغاؤ تحصیل برنگ باجوڑ میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر کامیاب آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، گنز، دستی بم، پسٹلز، خنجر، آئی ای ڈیز اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ خیال رہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ باجوڑ میں دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی ایماء پر سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے خلاف تباہی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تخریبی کارروائی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر باجوڑ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

Watch Live Public News