چونیاں: لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی قتل، زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ

چونیاں: لاپتا ہونے والی 5 سالہ بچی قتل، زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ
چونیاں: (ویب ڈیسک) چونیاں کے نواحی علاقے تھانہ کنگن پور کے سرحدی گاؤں بابلیانہ ہٹھاڑ میں لاپتا ہونے والی پانچ سالہ اقصیٰ کو قتل کر دیا گیا، لاش فصلوں سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس کی ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملتے موقع پر پہنچیں اور مقتولہ کی لاش کو قبضے میں لے لیا۔ خدشہ ہے کہ پانچ سالہ اقصٰی بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ کنگن پور پولیس نے والدین کی نشاندہی پر ایک مشکوک ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی چونیاں کا کہنا ہے کہ فرانزک لیب ٹیم نے نمونے حاصل کر لئے ہیں، اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو اس سنگین معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ متاثرہ فیملی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔