پبلک نیوز: بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1 لاکھ 45 ہزارسے زیادہ نئے مریض سامنے آ گئے۔ کووڈ 19 کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 794 بھارتی شہری ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، یوپی، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، تامل ناڈو اور گجرات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ 83 فیصد کووڈ مریض صرف 10 ریاستوں میں موجود ہیں۔