(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے

(ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے بیٹی کی تصویر پوسٹ ہونے پر ارمینا کے شوہر پھٹ پڑے
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا رانا خان کے شوہر فیصل رضا خان نے ٹوئٹر پر (ن) لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصویر پوسٹ کرنے پر پارٹی سے معافی کا مطالبہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارمینا کے شوہر کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی (ن) لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداکارہ کی تصویر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ اداکارہ کے شوہر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ن لیگ کی قیادت، آپ اس اکاؤنٹ کے ذمہ دار ہیں ، آپ نے میری اہلیہ کو ٹرول کرنے کیلئے میری نوزائیدہ بیٹی کی تصویر پوسٹ کردی ہے ، آپ لوگوں نے شرافت کی تمام حدود ہی پار کردی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اور مجھے پاکستان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ایک باپ کی حیثیت سے میں اپنے بچے کی حفاظت کروں گا، اپنے اس عمل پر فوری طور پر معافی مانگیں ۔ کچھ دیگر افراد نے بھی مذکورہ تصویر فوری ڈیلیٹ کرنے کا کہا ہے ۔

یہ معاملہ ہے کیا ؟ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے ایک حامی کارکن شایان علی نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون نے سیلفی بنانے کا کہتے ہوئے مریم نواز سے نامناسب گفتگو کر دی ۔ اس ویڈیو پر اداکارہ نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ پاکستان میں ہوتا تو سیلفی لینے والی خاتون ’غائب‘ ہو جاتیں، مجھے خوشی ہے کہ ہمارے برطانیہ میں ایسی آزادی ہے کہ جہاں ہم اپنے سیاستدانوں کا محاسبہ کرسکتے ہیں، اگر آپ برطانوی سرزمین پر رہنے جا رہے ہیں تو یہاں ہمارے اصول ہیں، ہمارے پاس بولنے کی آزادی ہے۔ اداکارہ ارمینارانا خان کی اس ٹوئٹ پر کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے اور کہا کہ یہ آزادی اظہار نہیں ہے بلکہ کسی کی تذلیل کرنا اور گھٹیا حرکت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔