لاہور:مناواں اور ملت پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک

لاہور:مناواں اور ملت پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک
کیپشن: لاہور:مناواں اور ملت پارک میں مبینہ پولیس مقابلہ،3 ڈاکو ہلاک

پبلک نیوز:لاہور میں مناواں اور ملت پارک مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔
جوابی کارروائی کے دوران 2 ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے ۔
ڈی ایس پی فیصل شریف کاکہنا ہے کہ مناواں میں اغواء اقدام قتل اورڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم نعیم ہلاک ہوگیا ہے۔: پولیس ٹیم ملزم کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مناواں لے جارہی تھی۔ملزم  کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،ملزمان کی فائرنگ سے ملزم نعیم ہلاک ہو گیا ۔
ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم غریب گھرانے کی لڑکیوں کو اغواء کرتا تھا ،تینوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا  ہے۔
مرنے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

Watch Live Public News