بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ’بلی‘ اغوا

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ’بلی‘ اغوا
کیپشن: Cat abducted from Adiala Jail
سورس: web desk

ویب ڈیسک: دلچسپ مقدمہ کی تیاری، بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں مانوس ہونے والی بلی کا معاملہ، بلی کے لا پتہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار نے اپنے ’ ایکس‘ اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ ’ پاکستانیوں میں ایک انتہائی مقدمہ آپ کے سامنے رکھنے جارہا ہوں، جہاں آج تک عمران خان کے ساتھیوں کے اغوا کا سلسلہ بندنہیں ہوا ابھی تک جاری ہے وہیں پر اڈیالہ جیل  میں عمران خان کی ’ بلی ‘ کو بھی اغوا کرلیا گیا ہے۔

عمر ڈار نے کہا ’عمران خان سے مانوس بلی گذشتہ دو روز سے لا پتہ ہے، بلی کی بازیابی کے لئے عدالت رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہتا ہوں بلی بازیاب کرا کے واپس اڈیالہ جیل بھیجی جائے، ہوسکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ’ بلی ‘ پر بھی دہشتگری کا مقدمہ درج کرکے اُس پنجرے میں بند کردیا جائے؟

عمر ڈار کا مزید کہنا تھا وہ صرف یہ پوچھنا چاہتے ہیں یہ کیسے شیر کی حکومت ہے جو ایک بلی سے خوفزدہ ہے، مجھے شک ہے اس بلی کے اغوا کے پیچھے مریم نواز، خواجہ آصف اور عطا تارڑ کا ہاتھ ہے۔

Watch Live Public News