ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو انتہائی سخت سکیورٹی میں شفا انٹرنیشنل اسپتال سے اڈیالہ جیل لایا گیا، جہاں انہیں دوبارہ ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے 6 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جبکہ چیک اپ کے بعد انہیں اسپتال میں داخل رکھنے یا واپس جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔
دوسری جانب جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظرِثانی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی۔
ادھر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے عمران خان کو بیرونِ ملک بھیجے جانے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔