ویب ڈیسک: سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر نے پہلی بار پالتو بلی کا مکمل سائنسی پوسٹ مارٹم کرلیا، جس میں پھیپھڑوں میں پانی بھرنے اور جگر کے غیر معمولی طور پر بڑھنے کی علامات سامنے آئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام سندھ میں ویٹرنری میڈیسن اور جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص کے نظام میں اہم پیش رفت ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس کامیابی کو ویٹرنری شعبے میں ایک اہم ’’بریک تھرو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جانوروں کے علاج اور تشخیص کے نظام کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید تشخیصی سہولیات سے پالتو جانوروں اور مویشیوں میں بیماریوں کی بروقت تشخیص اور بہتر علاج میں مدد ملے گی، جبکہ یہ مراکز انسانوں اور جانوروں کی صحت عامہ اور بہبود کے لیے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔