طبی معائنے میں عمران خان کو صحت مند قرار دیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، عطا اللہ تارڑ

طبی معائنے میں عمران خان کو صحت مند قرار دیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، عطا اللہ تارڑ
کیپشن: طبی معائنے میں عمران خان کو صحت مند قرار دیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، عطا اللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ جس کے بعد اُن کو واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، عمران خان کو  20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔ ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمشیرہ محترمہ عظمیٰ خان، طبی معائنے / علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔ یہ تمام عمل مکمل ہونے کے بعد انہیں 21 اگست 2026 کی صبح تقریباً 0500 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News