بہاولپور(پبلک نیوز)صحرائے چولستان میں11فروری سے 14فروری تک جیپ ریلی کا میگا ایونٹ منعقد ہونے جارہا ہے، جیپ ریلی کا انعقاد ہوگاجس میں خواتین بھی حصہ لے رہی ہیں،پیرا گلائیڈ بھی ریس کا حصہ ہوں گے.
صحرائے چولستان میں میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی منعقد ہونے جارہا ہے.220 کلومیٹر ٹریک پر فراٹے بھرتی دھول اڑاتی بڑے بڑے جمپ لگاتی جیپیں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی.
11 فروری کی صبح 8 بجے دلوش ڈاہر میں کوائلیفائڈ راؤنڈ ہوگا،اب تک 140گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے، 12فروری کو چولستان میں220 کلومیٹر کے ٹریک پر پریپیئرڈ کیٹاگری کی گاڑیاں اپنی سپیڈ کا زور دیکھائیں گی جبکہ 13 فروری کو ہوگا سٹاک کیٹا گری کی گاڑیوں کا مقابلہ ہوگا جس کے ٹریک کی لمبائی 165 کلومیٹر ہے۔
فائنل راؤنڈ14فروی کو ہوگا اور دوسرے مرحلے میں پریپیئرڈ گاڑیوں مقابلہ ہوگا جس میں خواتین بھی حصہ بنیں گی اس ریس کا ٹریک بھی 165 کلومیٹر طویل ہو گا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلی بار موٹوگلائیڈ اور پیرا گلائیڈ بھی ریس میں شامل ہوں گے اور فضاء میں اپنے جوہر دکھائیں گے.