گیارہویں حب ریلی کا ویمن کیٹیگری سے آغاز

گیارہویں حب ریلی کا ویمن کیٹیگری سے آغاز
کیپشن: گیارہویں حب ریلی کا ویمن کیٹیگری سے آغاز

ویب ڈیسک: گڈانی کے ساحل پر جیپ ریلی کا میلہ سج گیا،دینا پٹیل نے گڈانی کے ساحل سے گیارہویں حب ریلی کا آغاز کر دیا۔

تٖفصیلات کے مطابق  حب ریلی کراس 2024،پاکستان بھر سے 54 ریسرز ایکشن میں دکھائی دینگے،50کلومیٹر فاصلہ پر محیط ٹریک پر ڈرائیورز کا کڑا امتحان ہوگا۔پہلے مرحلے میں خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔

دینا پٹیل اعزاز کا دفاع کرینگی،ویٹرنز کے بعد اسٹاک کیٹیگری کی ریس شروع ہوگی،پری پیئرڈ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور ریسرز کا ٹکراؤ ہوگا۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی، نادر مگسی، رونی پٹیل شامل ہیں،تیمور خواجہ پری پری پیئرڈ کیٹیگری میں اعزاز کا دفاع کرینگے،گورنر بلوچستان اور گورنر سندھ اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔