چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟بڑی خبرآگئی

چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟بڑی خبرآگئی
کیپشن: پی سی بی نے چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریبات کو حتمی شکل دیدی

ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کو حتمی شکل دے دی۔ افتتاحی تقریب کہاں منعقد کی جائےگی؟ملین ڈالر سوال کا جواب بھی مل گیا۔ چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی۔صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔اسی طرح چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہو گی۔

تقریب کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔جس میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔