(ویب ڈیسک ) بادشاہ چارلس کی پاکستان میں امن وامان بحال رکھنے کےلیے کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
بادشاہ چارلس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاہی خاندان کی تاریخی رہائشگاہ کلیرنس میں ملاقات ہوئی۔تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی۔اس تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔
بادشاہ چارلس نے پاکستان میں امن وامان بحال رکھنے کےلیے کوششوں پر بھی گفتگو کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس کو بتایا کہ خطے میں امن کےلیے محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی،بادشاہ چارلس نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔