بہاولپور:20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا

بہاولپور:20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا
کیپشن: بہاولپور:20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا

ویب ڈیسک:20ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز کردیا گیا  ہے۔   جیپ ریلی انٹر نیشنل میگا ایونٹ  12 سے 16فروری تک جاری رہے گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق آج ایونٹ میں ریسر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل و مکینیکل انسپیکشن ہوگی۔گاڑیوں پر ٹیگنگ، ڈرائیورز کانفرنس اور میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ ایونٹ میں 13 فروری کو کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔ 

14 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری گاڑیوں کی پہلی ریس ہو گی۔ اسی طرح 15 فروری کو سٹاک کیٹیگری گاڑیوں کی ریس ہوگی۔ 16 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری گاڑیوں کی ریس کا فائنل راونڈ ہوگا ۔ 

جیپ ریلی کا ٹریک مجموعی طور پر 452 کلو میٹرز تک رکھا گیا ہے۔ جیپ ریلی میں ٹرک ریس، ڈرٹ بائیک ریس اور کلچرل فیسٹول کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News