(ویب ڈیسک ) گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
قومی ویمن ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،گروپ میچ میں پاکستان ویمن نے ہانک کانگ کو 72 رنز سے ہرا دیا۔
144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانک کانگ کی ٹیم 71 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 ،عائشہ ظفر 26 اور کپتان فاطمہ ثنا نےناٹ آؤٹ 24 رنز بنائے۔
نشرہ سندھو نے صرف 7 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نشرہ سندھو پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹیں لینے والی پہلی بولر بن گئیں۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔