(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 11 کے 39ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے پلےآف کے لیے کوالیفائی کر لیا awr لاہور قلندرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
کراچی میں کھیل جانے والے میچ میں راولپنڈیز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔حیدر آباد نگزمین نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔
حیدرآبادکنگزمین کےگلین میکسویل 70،عثمان خان 54، کوشال پریرا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اہم میچ میں حیدرآبادکنگزمین نے راولپنڈیز کو 108 رنز سے ہرا دیا۔245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی پوری ٹیم 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
حیدرآباد کنگزمین کو پلےآف میں جانےکےلیے راولپنڈیز کو 158 رنز تک محدود رکھنا تھا۔
حنین شاہ نے 4 اور عاکف جاوید نے 3 وکٹیں لے کر فتح میں نمایاں کردار ادا کیا.
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔