پاک امریکا مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسدادِ دہشت گردی پر توجہ

پاک امریکا مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسدادِ دہشت گردی پر توجہ
کیپشن: پاک امریکا مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز، انسدادِ دہشت گردی پر توجہ

ویب ڈیسک: پاک امریکا مشترکہ فوجی مشقوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل انسدادِ دہشت گردی مشقیں “نیکٹا پبی” میں جاری ہیں، جن کا مقصد دونوں افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مشقوں میں پاک فوج اور امریکی فوج کے دستے شریک ہیں، جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستان اور امریکا کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔

مشقوں کے دوران دونوں ممالک نےسیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Watch Live Public News