ڈیڑھ لاکھ میں بچہ برائے فروخت

ڈیڑھ لاکھ میں بچہ برائے فروخت
کیپشن: ڈیڑھ لاکھ میں بچہ برائے فروخت

پبلک نیوز: ضلع اٹک میں 4 ماہ کا بچہ ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیے جانے کا معاملہ، کمسن بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،مقدمے میں کمسن بچے سبحان کا والد حسن اور خریدار ملازم حسین کو نامزد کیا گیا۔

ملزم حسن نے 6 مارچ کو کمسن بچے کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا تھا۔

Watch Live Public News