(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبار ہ پولنگ کا حکم دےد یا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 253 زیارت اور پی بی 9 کوہلو میں سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ 16 فروری کو ہو گی۔
خیال رہے کہ این اے 253 اور پی بی 9کوہلو کے7پولنگ سٹیشنوں پر جہاں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی۔ دوبارہ پولنگ کروانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان اور دیگر لاء انفورسنگ ایجنسیزکو ضروری ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔