مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،پاکستان نےڈوزیئرجاری کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،پاکستان نےڈوزیئرجاری کردیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر ڈوزیئر پیش کردیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابوں بارے ٹھوس شواہد موجود ہیں، مقبوضہ وادی میں معصوم لوگوں کے گھروں میں اسلحہ رکھ کر انہیں پھنسایا جاتا ہے. بھارتی فوج کے میجر جنرل، بریگیڈیئر اور دیگر سینیئر افسران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں براہ راست ملوث ہیں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تازہ ڈوزیئر جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈوزیئر میں113 حوالے دیئے گئے ہیں، 26 حوالے انٹرنیشنل میڈیا کی جائزہ رپورٹس ہیں، ڈوزیئر میں 41حوالے بھارتی میڈیا اور تھنک ٹینکس کی رپورٹس کا ذکر ہے. ان کا کہنا تھا کہ 32انٹرنیشنل ہیومن رائٹس تنظیموں کے حوالے ہیں، ڈوزیئر میں صرف14حوالے پاکستان نے دیئے ہیں، کشمیر میں بھارتی جعلی مقابلوں کے بارے میں ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اس موقع پر مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلے دنیا جواب نہیں دیتی تھی، اب دے رہی ہے لیکن ویسے نہیں جیسے دینا چاہیے، پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا، پہلے یہ بات پاکستان نہیں کرتا تھا اب کرتا ہے، ای یو انفارمشین لیب کو پہلے بےنقاب کیوں نہیں کیا گیا؟ یہ بھارتی پراپیگنڈا 15 سال سے چل رہا تھا۔

شیری مزاری نے کہا کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے اس لیے اس کو دباؤ، مغربی ممالک کی بھارت کے ساتھ تجارت ہے اس لیے اس کو کچھ نہ کہو، مغربی برادری کے دوہرے معیار کو بےنقاب ہونا چاہیے، یو این سکیورٹی کونسل کی خواتین اور بچوں کو مسلح تنازعات میں محفوظ کرنے کی قرارداد ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔