وزیر اعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا لکھا؟

وزیر اعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا لکھا؟
کراچی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات رقم کرتے ہوئے آخر میں اپنے نام کی جگہ ’خادم پاکستان‘ لکھ دیا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے لئے ایک الگ وطن قائم کرنے کی عظیم جدوجہد پر آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آپ کے لئے اپنے بے پناہ احترام کے اظہار کے طور پر آپ کے مزار پر حاضرہوا ہوں۔ ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اُس راہ کی پیروی نہ کرسکے جس کی آپ کو ہم سے توقع تھی. انہوں نے لکھا اس طرح آپ کی روح کو ہم نے مایوس کیا۔ میں آپ سے پختہ عہد کرتا ہوں کہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی خدمت کروں گا اور کوشاں رہوں گا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔“
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔