کراچی : نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 281 رنز کا ہدف با آسانی8 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین پلپس 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فن ایلن 25 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، ون کونوے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آغا سلمان کا شکار بنے۔ خیال رہے کہ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 4، فخر زمان 101 اور محمد رضوان 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث سہیل 22 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، محمد نواز صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا ون ڈے 6 وکٹ سے جبکہ نیوزی لینڈ نے دوسرا میچ 79رنز سے جیتا تھا۔