اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان تیزی سے جاری ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کورونا سے پاکستان بھر میں مزید 67مریض انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں افسوسناک طور پر 2 ہزار 988 مریضوں میں کورونا مثبت وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وقت پاکستان بھر میں 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1437218825469054977 پاکستان بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح گزشتہ روز 5.62 رہی ، پاکستان بھر میں اب تک مجموعی اموات 27 ہزار 787 تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 391 مریض کورونا سے صحت یا ب ہوئے ہیں۔