کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز کے پاکستان بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 63 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) پہلے نمبر پر رہی، لاہور میں تحریک انصاف کو بدترین شکست۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 63 امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی اور میدان مار لیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) 59نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں نے 52 نشستیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی نے 17، ایم کیو ایم پاکستان نے 10 جبکہ جماعت اسلامی ، بی اے پی اور اے این پی نے دو ، دو نشستیں اپنے نام کیں۔ مسلم لیگ(ن) نے صوبہ پنجاب میں 51 نشستیں حاصل کر کے سبقت حاصل کی، جبکہ آزاد ا میدواروں نے 32 نشستیں حاصل کیں اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 28 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔لاہور میں والٹن اور کینٹ کے علاوہ میں (ن) لیگ نے 15 جبکہ تحریک انصاف نے صرف تین نشستیں حاصل کیں،ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔

Watch Live Public News