سرگودھا: وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
بعدازں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے ہاوسنگ سکیم لائے ہیں۔ کچی آبادی میں نہ مالکانہ حقوق ہیں اور نہ ہی سہولتیں ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسے نہیں ہیں، کوئی غریب آدمی گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، امیر آدمی کو بینک سے قرض مل جاتا ہے، ہاؤسنگ اسکیم کے لئے 31 سائٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، لوگوں نے ان علاقوں میں رہنے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ہمارے پاس اتنے گھر نہیں، کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے، اگر قسط 5 ہزار کردیں تو 20 سال میں گھر آپ کا ہوجائے گا، ن لوگوں کو قرض دیں جو ملک کی دولت میں اضافہ کریں، مجھے شکایت مل رہی ہے کہ لوگوں کو بینک میں فارم نہیں مل رہے، جب تک قانون نہیں تھا بینک قرض دینے کو تیار نہیں تھے، قانون پاس کرنے پر میں عدلیہ کا شکر گزار ہوں، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرضے دینے کی عادت نہیں تھی،
وزیر اعظم نے کہا ہم نے ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دی ہے، آج اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے،