عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج

عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کردی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی کے جج راجہ جواد عباس نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست مستر د کردی ہے۔عدالت نے عمران خان کو ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایک بلٹ انجری پر کسی ملزم کو اتنی رعایت نہیں دی جاسکتی ہے، اگر اتنی رعایت دی گئی تو یہ تمام ملزمان کے لیے ہوگی اور عدالت ایسی کوئی نظیر قائم کرنا نہیں چاہتی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عمران خان عبوری ضمانت پر تھے اور عدالت نے آج تک حاضری کے لیے عمران خان کو مہلت دے رکھی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔